سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’ گیم آف تھرون ‘ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرون‘ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور اب تک بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔ حال ہی میں سنی لیون کو ہالی ووڈ کی معروف ٹی وی سیریز میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم اب سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پیشکش جعلی تھی ۔
کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ ’ ایک روز مجھے ’گیم آف تھرون‘ میں کام کرنے کے حوالے سے پیغام موصول ہوا جس میں اْس شخص نے مجھے کہا کہ یہ عین موقع ہے جس میں آپ کو مخصوص کردار کے لیے آفر دی جارہی ہے جس پر میں نے بے ساختہ انکار کردیا ۔ سنی لیون نے مزید بتایا کہ جو پیشکش مجھے کی گئی تھی درحقیقت وہ جھوٹ پر مبنی تھی کیوں کہ اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک ویب سائٹ کا لنک بھیجا جس میں گیم آف تھرون کی سیریز میں پہلے اور بعد میں کام کرنے والوں کے نام موجود تھے لیکن بعد میں وہ لنک بھی جھوٹا ثابت ہوا ۔
The post سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’ گیم آف تھرون ‘ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی appeared first on Urdu News.