سندھحکومت کاخاتمہ؟ وزیراعظم کے خاموشی سے کیے گئے فیصلہ نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں تاحال جاری ہیں، مرکزی حکومت وزیراعلیٰ سندھ کوکرپشن الزامات کے نتیجے میں گھر بھیجنا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر میں سندھ کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شدید گرما گرمی کا ماحول ٹھنڈا کرنے کے
بعد بھی سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کی ان ہاؤس تبدیلی کی جدوجہد کو ابھی ترک نہیں کیا۔بلکہ پی ٹی آئی نے جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان ہاؤس تبدیلی کیلئے جوڑ توڑ کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان کسی بھی طرح غیرآئینی تبدیلی یا گورنرراج کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کے نزدیک کسی بھی جماعت کے مینڈیٹ کو زبردستی ختم نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی تبدیلی کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے۔
پچھلے دنوں جی ڈی اے رہنماء علی گوہر نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزہراعظم عمران خان علی گوہر کی دعوت پر سندھ کا دورہ بھی کریں گے۔ آج گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں جی ڈی اے رہنماء علی گوہر مہر نے واضح کیا کہ گھوٹکی ضلع گیس فراہم کرنے والا ہے۔ لیکن ایک روپیہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ صدرالدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں فی الحال ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا۔ دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت
کی سندھ میں تبدیلی کی کوششیں جاری ہے۔پی ٹی آئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے مراد علی شاہ کا استعفیٰ چاہتی ہے۔ لیکن پیپلزپارٹی سندھ کو کسی بھی طرح ہاتھ سے نہیں جانے دے گی۔ بلکہ دونوں جماعتوں میں آنے والے دنوں میں مزید گرما گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان 25 جنوری کو گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری 15 جنوری کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ فواد چودھری سندھ میں سیاسی ماحول گرم کرنے کیلئے 15، 16 جنوری کو سندھ میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو گھوٹکی کی کے دورے کی دعوت علی گوہرمہر نے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ میں پارٹی امور کا جائزہ بھی لیں گے۔
The post سندھحکومت کاخاتمہ؟ وزیراعظم کے خاموشی سے کیے گئے فیصلہ نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی appeared first on Urdu News.