سمیع الحق کے قتل پر علامہ خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (مانٹرینگ ڈیسک )جمعیت علمااسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اس ظالمانہ رویے کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ہم مولانا سمیع الحق کے قتل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہیے ،مولانا سمیع الحق کے طلباءاور پیروی کرنے والوں کو ان کے آخری خطاب کو چارٹر آف گائیڈینس کے طور پر لینا چاہیے ۔علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی سپانسرڈ لا مذہبیت اور برائیوں کے خلاف اکٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا سمیع الحق کو دو مبینہ قاتلوں نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا ،دوسری جانب علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا ۔
The post سمیع الحق کے قتل پر علامہ خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی appeared first on Urdu News.