سلیم ملک کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے

دبئی (اُردو نیوز) شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے اتوار کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں 78 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کرکٹر سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا،
سلیم ملک نے 7170 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شعیب ملک نے 270 میچز میں 9 سنچریوں کی مدد سے 7196 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں اور یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
The post سلیم ملک کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے appeared first on Urdu News.