سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان 2 سی 130 طیاروں پرپاکستان پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس جہاز میں محمد بن سلمان کے لئے بی ایم ڈبلیو سیون سیریز اور لینڈ کروزرز بھی پاکستان آئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی وفد کیلئے اسلام آباد کے 8 ہوٹلز میں 750 کمرے بک کرائے گئے ہیں اور تمام ہوٹلز مالکان کو ایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل ہوٹلز کا کنٹرول سیکیورٹی اہلکار سنبھال لیں گے ۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ 40 رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہوگا ۔
The post سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے قبل دو C-130 جہازوں میں کیا سامان لایا گیا ، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے appeared first on Urdu News.