اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سعودی شہرابہا پر حوثیوں کے ڈرون حملے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار ہے اور حملہ بروقت ناکام بنانے پر سعودی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی شہرابہاپر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے مکمل تعاون کرے گا،ترجمان کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
The post سعودی عرب پر ڈرون حملہ ، پا کستان نے بھی ہنگامی بیان جا ری کر دیا appeared first on Urdu News.