سعودی عرب نے پاکستان کو کتنے سال تک تیل دینےکا اعلان کر دیا ؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو کتنے سال تک تیل دینےکا اعلان کر دیا ؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے سعودی عرب سے5سال تک ادھارتیل لینے کی حکمت عملی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے پانچ سال کے لیے تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل مانگ لیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے سعودی عرب سے5سال تک ادھارتیل لینے کی حکمت عملی کی تصدیق کر دی انہوں نے کہاکہ ہماری5سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پرتیل لینے کی حکمت عملی سے سعودی حکام آمادہ ہیں،گوادرمیں آئل ریفائنری لگانے میں سعودی عرب دلچسپی رکھتاہے ،ہم بھی یہ چاہ رہے ہیں کہ گوادر میں آئل ریفائنری سعودی عرب ہی لگائے۔
،انہوں نے کہاکہ ریکوڈک پر بھی بات ہو رہی ہے، سعودی عرب بھی اس میں دلچسپی لے رہاہے،صوبوں سے بھی اس معاملے پربات ہورہی ہے،اور اس حوالے سے ہم پارلیمان کوبھی اعتماد میں لیں گے۔یا د رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان دورہ سعودی عرب اور یو اے ای مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچے اور حکومت کی جانب سے عوام کو خوشخبری سنائی گئی کہ سعودی عرب سی پیک میں تیسرا سٹریٹجک پارٹنر ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا جبکہ سعودی عرب کے ساتھ 10 ار ب ڈالر کا معاہدہ بھی طے پا گیاہے جبکہ پاکستان نے سعودی عرب سے 5 سال تک ادھار تیل لینے کی درخواست بھی جمع کروائی تھی۔
The post سعودی عرب نے پاکستان کو کتنے سال تک تیل دینےکا اعلان کر دیا ؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on Urdu News.