پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوارب ڈالر اگلے ایک دوروز میں موصول ہونے کا امکان ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ اگلے ایک دو روز میں باقی دو ارب ڈالر بھی موصول ہوجائیں گے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آسان شرائط پر قرضہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کودیا گیا ہے ۔
سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے معاشی پیکج کے مطابق تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملنا تھے جن کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے ، ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ، جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 48 کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
The post سعودی عرب نے پاکستان میں ڈالروں کی بارش کردی ، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے appeared first on Urdu News.