سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بننے کو تیار۔۔ گوادر میں کون سی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا؟ پاکستانی عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودیہ میں تیل کی ادائیگیاں موخر کرنے کے معاملے پر بھی پیش رفت ممکن ہے۔جب کہ سعودی عرب سی پیک کا حصہ بننے پر بھی تیار ہو گیا ہے۔۔چین اور سعودی عرب پاکستان کی مالیاتی مدد کو تیار ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب نے بھی پاکستان کو آسان شرائط پر ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی یقین دہانی کروائی ہے۔سعوی عرب سرمایہ کاری سے گوادر میں آئل سٹی بنائے گا۔
جب کہ سی پیک فیز ٹو میں چین 42 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہو گیا ہے۔۔چین نے اپنی گارنٹی پر ایشائی ترقیاتی بینک سے قرضے کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں رعایتی قرضوں کے معاملے پر اتفاق ہو جائے گا۔ جب کہ چین پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کے دورے پرجائیں گے،،وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز سمیت سعودی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ، وزیراعظم کے ہمراہ مختصر وفد جائے گا ۔
جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر شامل ہوں گے، نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں اعلیٰ ترین سطح پر یہ پہلا براہ راست مکالمہ ہوگا،سعودیہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ سعودی عرب نے اسلامی ترقیاتی بنک کےذریعے پاکستان کو ساڑھے پانچ ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔وزیراعظم کے مجوزہ دورے میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ پاکستان کو در پیش معاشی مسائل پر سعودی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم موضوع ہوگا۔
The post سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بننے کو تیار۔۔ گوادر میں کون سی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا؟ پاکستانی عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر appeared first on Urdu News.