سعودی عرب ،لندن نہ ترکی رہائی کے بعدنواز شریف کی منزل کہاں ہوگی ،اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے نواز شریف کے باہر جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے قائد ہیں وہ کبھی بھی قوم کو اس حال میں چھوڑ کر کبھی بھی باہر نہیں جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گرد جب سے گھیرا تنگ ہوا ہے تب سے ہی این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی
ہے۔جس وقت بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو این آر او کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ۔وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی نے این آر او کے تاثر کو مزید تقویت دی ۔تاہم اس حوالے سے حکومت بھی بارہا اس بات کو دہراتی رہی ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے لیے این آر او چاہتی ہے لیکن ہم کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ہمیشہ ہی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔
تاہم ایک مرتبہ پھر این آر او کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔پچھلے دنوں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف این آر او لے کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ تو کہہ رہے کہ نواز شریف 2 ماہ باہر آجائیں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف اس پہلے ہی باہر آجائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسسز ہیں ان میں کوئی بھی جان نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں جو میاں نواز شریف کے
باہر جانے کی باتیں ہو رہی ہیں تو میں بتا دوں کہ میاں نواز شریف 3 بار وزیر اعظم اور 2 بار وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں وہ اس قوم کے قائد ہیں وہ کبھی بھی قوم کو اس حال میں چھوڑ کر کبھی بھی باہر نہیں جائیں گے
The post سعودی عرب ،لندن نہ ترکی رہائی کے بعدنواز شریف کی منزل کہاں ہوگی ،اعلان کردیاگیا appeared first on Urdu News.