لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی ابھی جائے گی نہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہےگا۔ بارش برسانے والا ایک اور سسٹم بلوچستان میں داخل۔ ژوب، قلات، نصیراآباد، نوشکی، سبی اور زیارت سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔استور، مالم جبہ، پارہ چنار، ہنزہ سمیت شمالی علاقوں میں سردی برقرار، درجہ حرارت منفی ڈگری کو چھونے لگا۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 سینٹی گریڈ رہا۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا۔تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، کل منگل کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بدھ کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں موجود ہے یہ سلسلہ بالائی علاقوں پر منگل اور بدھ کے روز اثر انداز ہو گا۔
The post سردی گئی نہیں پھر واپس آئے گی کیونکہ ۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے اب تک کی سب سے بڑی پیشگوئی کردی appeared first on Urdu News.