پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے کراچی کے فلمساز کی جانب سے پیش کی گئی اداکاری کی پیشکش مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سجل کو حال ہی میں کراچی کے ایک فلمسازنے اپنی نئی شروع ہونے والی فلم کے مرکزی کردارکیلئے پیشکش کی لیکن انہوں نے معذرت کر لی ۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’ الف ‘‘ میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سجل علی ایک پاکستانی فلم ’’ زندگی کتنی حسین ہے ‘‘ اور ایک بالی ووڈ فلم ’’ مام ‘‘ کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔