سانحہ ماڈل ٹاؤن: وزیراعظم عمران خان نے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی

لاہور (اُردو نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا،،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پرانصاف کی فراہمی کیلئے پرُعزم ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران اور دیگر ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پنجاب سے احکامات پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ مانگ لی ہے۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاون پرانصاف کی فراہمی کیلئے پرُعزم ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے طاہرالقادری کوفون کیا تھا اور ان کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلانے کا عزم کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو فوری طور ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون آیا تھا۔
انہوں نے شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا کو انصاف دلوانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہیے۔ طاہرالقادری نے بتایا کہ اس حوالے سے چودھری پرویز الہی،، عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات ہوئی یہ سب لوگ اول روز سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔
The post سانحہ ماڈل ٹاؤن: وزیراعظم عمران خان نے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی appeared first on Urdu News.