سالہ سگے بیٹے کے ساتھ ڈکیتی کرنے والا انوکھا ڈاکو گرفتار

ڈاکو گرفتار

کراچی: پولیس نے انوکھا ڈاکو گرفتار کر لیا جو لوٹ مار کے دوران 3 سالہ بیٹے کو بھی ہمراہ رکھتا تھا۔ پولیس نے گروہ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی۔ سگی اولاد کو ڈھال بنا کر لوٹ مار کرنے والا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چکمہ دینے کے لیے اپنا 3 سالہ بچہ ساتھ رکھتا تھا۔ گرفتار ڈاکو عدنان نے پولیس کو بتایا کہ شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کے دوران بھی 3 سالہ بیٹے کو ساتھ لے کر جاتا تھا۔ پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.