سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے ابوالحسن کی گاڑی نامعلوم کی جانب سے فائرنگ کردی گئی ، ابوالحسن کی گاڑی کی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ملتان سے میاں چنوں جارہے تھے ، تاہم فائرنگ کے دوران پیرابوالحسن گیلانی محفوظ رہے ۔ واضح رہے کہ تاحال اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے ۔
The post سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی appeared first on Urdu News.