سابق وزیراعظم نواز شریف دیسی مرغیاں اور مٹن شوق سے پکواتے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کیا کھانا پسند کرتے ہیں؟ وزیراعظم ہائوس نے خانسامے نے دنگ کر دینے والا انکشا ف کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وسیع و عریض رقبے پر محیط وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر کو دیکھ کر عوام ہکا بکا رہ گئی ہے اور ان مناظر کو دیکھ کر عوام کو اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح سابق حکمرانوں نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنے اس وزیراعظم ہاؤس میں اہل خانہ سمیت عیش و عشرت کی زندگی بسر کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں جہاں ڈرائنگ روم، ڈائننگ روم ، کانفرنس روم اور بیڈ رومز کا رقبہ دیکھ کر آنکھیں کھُلی کی کھُلی رہ جاتی ہیں وہیں وزیراعظم ہاؤس کا کچن بھی کسی سے کم نہیں ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے وسیع و عریض رقبے پر محیط ہونے کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں موجود خانسامے لفٹ کے ذریعے آتے جاتے ہیں۔
ایک خانسامے نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کھانے میں مٹن اور دیسی مرغی زیادہ استعمال کرتے تھے لیکن دوپہر کا کھانا نہیں کھاتے تھے۔خانسامے کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے کچھ نہیں کھاتے اور رات کا کھانا گھر جا کر کھاتے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں مختلف قسم کے جانور اورپرندے جن میں بھینسیں، خرگوش اورمور وغیرہ شامل ہیں، موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 1992ء میں مکمل ہونے وزیراعظم ہاؤس کے پہلے مکین میاں نواز شریف تھے۔ ان کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نئے وزیراعظم ہاؤس کی مکین بنیں۔ پرویز مشرف نے وزیراعظم ہاؤس کو اپنا کیمپ آفس بنایا، بعدازاں شوکت عزیز،، چودھری شجاعت، یوسف رضا گیلانی،، راجہ پرویز اشرف وزیراعظم ہاؤس کے مکین بنے۔
آخری مکین بھی سابق وزیراعظم نواز شریف تھے۔ اب چونکہ عمران خان نے یہاں رہنے سے انکار کر دیا ہے تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہی وزیراعظم ہاؤس کے آخری مکین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کا ایک کمرہ جوکہ ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کا تھا، ن لیگ کے دور میں مریم نواز کا میڈیا سیل بنا رہا جو کہ اب خالی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے اور ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے وہ اندرونی مناظر بھی عام تک پہنچائے گئے جو کیمرے کی آنکھ سے ہمیشہ دور رہے۔
The post سابق وزیراعظم نواز شریف دیسی مرغیاں اور مٹن شوق سے پکواتے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کیا کھانا پسند کرتے ہیں؟ وزیراعظم ہائوس نے خانسامے نے دنگ کر دینے والا انکشا ف کر دیا appeared first on Urdu News.