’’سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا انٹر ویو کرنے ایم ٹی وی کی 20 سالہ اینکر کمرے میں آئی تو انٹرویو کے بعد خوبرو لڑکی نے۔۔۔‘‘ایسا واقعہ کہ راہول ڈریوڈ کے پسینے ہی چھوٹ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ 46 برس کے ہو گئے ہیں ،اپنی سالگرہ کے موقع پر معروف بھارتی کرکٹر نے اپنی زندگی کا ایک انوکھا واقعہ شیئر کیا ہے جسے پڑھ کر آپ بھی بے ساختہ مسکرا دیں گے ۔ماضی کے اس مشہور جارح مزاج کرکٹر کی دھواں دار بلے بازی سے ہر باؤلر ہی ڈرتا تھا
تاہم ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ایم ٹی وی کی ایک 20 سالہ اینکر نے راہول ڈریوڈ کے انٹرویو کے فوری بعد ایسا کام کر دیا تھا کہ بھارتی کرکٹر کے پسینے ہی چھوٹ گئے تھے ۔واقعہ کے مطابق ایم ٹی وی کے مشہور شو ’’ بکرا ‘‘ نامی پروگرام کے لئے ایک خوبرو لڑکی سنگا پور میں راہول ڈریوڈ کا انٹرویو لینے پہنچی ،طویل انٹرویو بخوبی اختتام تک پہنچ گیا ،کیمرے بھی آف ہو گئے اور کمرے میں موجود سٹاف بھی باہر نکل گیا ،اب کمرے میں صرف راہول ڈریوڈ اور انٹرویو کرنے والی لڑکی ہی بیٹھے تھے کہ لڑکی اٹھ کر راہول ڈریوڈ کے قریب آ گئی
اور بھارتی کرکٹر سے کہنے لگی کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ سے شادی کی خواہش مند ہوں ،کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے ؟اس اچانک سوال نے راہول ڈریوڈ کو ہکا بکا کر دیا ،لڑکی نے اس سوال پر ہی بس نہیں کی بلکہ راہول ڈریوڈ کے پاؤں پر ہاتھ بھی رکھ دیا،اس اچانک آفت سے راہول ڈریوڈ کے ہوش ہی اڑ گئے اور وہ فورا اپنی جگہ سے اٹھے ،خوفزدہ ہوتے ہوئے باہر بھاگے اورشور مچانا شروع کر دیا ،اس واقعہ سے حقیقی معنوں میں راہول ڈریوڈ کے پسینے چھوٹ گئے تھے اور وہ سخت گھبرائے ہوئے تھے ۔راہول ڈریوڈ کے
شور مچانے پر باہر موجود لڑکی کا باپ کمرے میں آتا ہے اور لڑکی کی رونی صورت دیکھتے ہوئے راہول ڈریوڈٖ کو سمجھاتا ہے کہ آپ مان جائیں جائیں ،میری بیٹی بڑی اچھی اور آپ کی بہت بڑی فین ہے جس پر راہول ڈریوڈ خوبرو لڑکی سے اس کی عمر پوچھتے ہیں ،لڑکی کہتی ہے کہ اس کی عمر 20 سال ہے جس پر بھارتی کرکٹر اسے مشورہ دیتے ہوئے
جواب میں کہتے ہیں کہوہ اپنے کیریئر پر توجہ دو ،فوری بعد دوسرے لوگ بھی کمرے میں آ جاتے ہیں اور راہول کو کہتے ہیں کہخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں آپ کو ’’بکرا ‘‘ بنایا گیا ہے ۔راہول ڈریوڈ اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے آج بھی شرم سے لال ہو جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سنگا پور میں راہول ڈریوڈ کو ’’بکرا ‘‘ بنانے والی لڑکی کوئی عام رپورٹر نہیں تھی بلکہ یہ لڑکی سیالی بگھت تھی جو بعد ازاں ’’مس انڈیا‘‘ بھی قرار پائیں اور بالی ووڈ میں بھی اپنی اداؤں کے جوہر دکھاتی رہی ۔
The post ’’سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا انٹر ویو کرنے ایم ٹی وی کی 20 سالہ اینکر کمرے میں آئی تو انٹرویو کے بعد خوبرو لڑکی نے۔۔۔‘‘ایسا واقعہ کہ راہول ڈریوڈ کے پسینے ہی چھوٹ گئے appeared first on Urdu News.