سائنس فکشن فلم ’’ جراسک ورلڈ ، فالن کنگ ڈم ‘‘ نے ابتدائی دو روز میں دنیا کے 30 ممالک سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر کا بزنس کر لیا

معروف ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ ‘ کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ ، فالن کنگ ڈم ‘ نے ابتدائی دو روز میں دنیا کے 30 ممالک سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کرلی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کو دنیا کے 30 مختلف ممالک میں ریلیز کردیا گیا ، جراسک ورلڈ ، فالن کنگ ڈم کو ابتدائی طور پر7 جون کو صرف 7 ، 8 جون کو مزید 23 مختلف ممالک میں ریلیز کیا گیا ۔ فلم نے ابتدائی 2 دن میں دنیا کے 30 ممالک سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 4 ارب روپے سے زائد) کی کمائی کرلی ۔ دیو قامت تباہی پھیلاتے ڈائنا سور کی داستان پر مبنی اس فلم کو تاحال شمالی امریکا میں ریلیز نہیں کیا گیا جہاں فلم کی کمائی کے ممکنہ ریکارڈ بننے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں ۔

ورائٹی کے مطابق جراسک ورلڈ ، فالن کنگ ڈم نے روس ، ہانگ کانگ ، جنوبی کوریا ، بھارت ، برطانیہ اور تائیوان کی باکس آفسز سے ابتدائی 2 دن میں 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر بٹورے ۔ جراسک ورلڈ ، فالن کنگ ڈم‘ کو شمالی امریکا میں رواں ماہ 22 جون ، چین میں اسے 15 جون کو ریلیز کیا جائیگا ۔ پاکستان میں بھی اس فلم کو آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگا ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جراسک ورلڈ سیریز کی پانچویں فلم شمالی کوریا میں ریلیز کے ابتدائی ہفتے میں ہی 15 کروڑ ڈالرز بٹورنے میں کامیاب جائیگی ۔ فلم کی کاسٹ میں کرس پراٹ ، بریس ڈلاس ہوورڈ ، بی ڈی وونگ ، جیمزکارم ویل ، ٹیڈ لوینی ، جسٹس سمتھ اور ٹوبی جونز سمیت دیگراداکار شامل ہیں ۔