زینب قتل کیس ، مجرم عمران علی کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے پر عملدرآمد نہ کرنے پر درخواست کی سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ مجرم عمران علی کی سزاپرعملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا ؟ خاتون وکیل نے بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدرمملکت کو بھجوا دی ہے ۔ عدالت نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
The post زینب قتل کیس ، مجرم عمران علی کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا appeared first on Urdu News.