زبان عرش سے فرش پر لے آئی؟؟؟ فیاض الحسن چوہان کی چھٹی۔۔۔ نیا وزیر اطلاعات پنجاب کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایتوں کے بعد انہیں ہٹانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں بھی ان کے طریقہ کار اور رویے پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔ فیاض چوہان کی جگہ اوکاڑہ سے جیتنے والے صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔صمصام بخاری اپنے دھیمے لہجے اور بردباری کے سبب سب کے لیے قابل قبول ہیں۔ وہ بڑی سے بڑی بات شیریں لہجہ میں انتہائی شائستگی کے ساتھ کر جاتے ہیں۔ دوسری جانب موجودہ وزیر موصوف چوہان صاحب چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی اپنے مخصوص انداز بیان اور تلخ لہجہ کی وجہ سے سب کے لیے ناقابل قبول بنا دیتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان ہفتہ سے لاہور کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دورہ میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رہنماندیم افضل چن کو بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے منی لانڈرنگ کیس میں سندھ سے بڑی گرفتاری کی پیشگوئی کردی۔لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، لاہور فیصل آباد ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے میں ویجیلنس محکمے کوختم کردیا گیاہے،۔
ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جب کہ ریٹائرڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال میں فارغ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ 21 نومبر کے بعد کریں گے، فی الحال ڈیزل کی بچت کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہباز شریف نوازشریف سے بڑا چور ہے، کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے، شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے، این آر او کی کوششش بہت ہورہی ہے، ان میں سب سے آگے شہبازشریف ہیں۔
The post زبان عرش سے فرش پر لے آئی؟؟؟ فیاض الحسن چوہان کی چھٹی۔۔۔ نیا وزیر اطلاعات پنجاب کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا appeared first on Urdu News.