بھارت کے شہر نوح میں نوجوان ملزم نے دسویں کلاس کی طالبہ سے جنسی زیادتی کی اور بعد ازاں زیادتی کی ویڈیو نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی جس پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کر لی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع نوح کے گاوں میولی کی رہائشی دسویں کی طالبہ کو اس گاوں کے نوجوان ملزم مشتاق نے اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔
بعدازاں اس کو بلیک میل کر کے اسے 8 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ، انکار پر اس کی ویڈیو نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا تھا 14 اکتوبر کو لڑکی کے گھر والے اپنے رشتہ دار کے ہاں گئے تو نوجوان نے لڑکی پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو ڈالا ، جس کی وجہ سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کر لی ، پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
The post ریپ کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی ، متاثرہ لڑکی نے خود کشی کرلی appeared first on Urdu News.