کراچی: پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے چھتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ کلفٹن سے ٹی وی آرٹسٹ وقار ذکا کو گرفتار کر کے شیشہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رات گئے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے قائد آباد، شاہ لطیف ٹاؤن اور سعود آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔پہلی کارروائی قائدآباد تھا۔
نے کی حدود مظفرآباد کالونی، گلشن بونیر اور لطیف آباد میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری کارروائی سعودآباد میں کی گئی جس میں منشیات فروشوں سمیت پچیس ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ زیرحراست ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی۔ جبکہ تمام افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر کلفٹن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشہور ٹی وی آرٹسٹ وقار ذکا کو گرفتار کرلیا، وقار ذکا کی گاڑی سے شیشہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
The post رینجرز نےبڑی شخصیت کو گر فتار کر لیا appeared first on Urdu News.