راولپنڈی (نیوزڈیسک)ریحام خان کی کتاب کا اصل کھلاڑی کون ہے؟ کتاب لکھنے کیلئے کتنے لاکھ پائونڈز ادا کئے ؟نئے انکشافات سامنے آگئے .. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں، ہوسکتاہے کہ شہبازشریف نے ریحام خان کو2لاکھ پاؤنڈدیئے ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ریحا م خان کے پاس عمران خا ن کی شادی کے علاوہ کچھ نہیں ہے،ریحام خان بکنے والی عورت ہے اور انہوں نے سب کچھ پیسے کیلئے کیا ہے۔میں یقین سے کہتا ہوں کہ اس کتاب سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ، نوا زشریف اور شہباز شریف گلی گلی میں یہ کہتے پھریں گے کہ ہم نے یہ کتاب نہیں لکھوا ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ وہ نوا زشریف کو بچا لیں اور یہ ایک بہت بڑا پلان ہے،شہباز شریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں ان کے خلاف بہت سے کرپشن کے کیسز ہیں اور ایک دن وہ خود جیل جائیں گے ۔ شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ میں عمران خان کا سیاسی دوست اور ساتھی ہوں ، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ریحام کی شادی پر بیان دیا تھا کہ بینک بڑھاپے کی نوکری اور طوائفوں سے شادی کام نہیں آتی ، اس بیان پر عمران خان مجھ سے ناراض ہوگئے تھے لیکن میں آج بھی اس بیان پر قائم ہوں ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں، ہوسکتاہے کہ شہبازشریف نے ریحام خان کو2لاکھ پاؤنڈدیئے ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ریحا م خان کے پاس عمران خا ن کی شادی کے علاوہ کچھ نہیں ہے،ریحام خان بکنے والی عورت ہے اور انہوں نے سب کچھ پیسے کیلئے کیا ہے۔