ریحام خان کا داؤ چل گیا۔۔۔وزیر اعظم اس وقت کس بڑی پریشانی کا شکار ہیں؟ رؤف کلاسرا کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی ایتھکس کمیٹی بنائی ہے وہ رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں کا نتیجہ ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے قومی اسمبلی میں مراد سعید کے متعلق انکشاف کیا تھا ۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ ریحام خان کی میں متنازعہ اور خطرناک مواد ہے جس سے پی ٹی آئی قیادت کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے ۔ رانا ثنااللہ کل ریحام خان کی جانب سے لکھی گئی کتا ب کے لیول تک گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کے کی جانب سے چھوڑے گئے شوشے جا نتیجہ ہے ۔ راناثنا اللہ کے ردعمل پر کمیٹیاں بننا شروع ہو گئی ہیں ۔ ریحام خان کی کتاب کا مقصد پورا ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کھیلے گئے کارڈ سے پی ٹی آئی کوسیاسی نقصان کا خطرہ ہے ۔ جبکہ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ جب میاں نواز شریف بھاری مینڈیٹ سے الیکشن جیتے تو میرے بہت اچھے تعلقات تھے۔ ان دنوں میں نواز شریف نے مجھے بلایا اور کہا کہ عارف صاحب یہ کیا صحافت میں لگے ہو۔
انہوں نے مجھے بورڈ آف انوئسٹمنٹ کے چیئر مین کی پیشکش کی۔۔ بعد میں یہ عہدہ ہمایوں اختر کو دیا گیا تھا ۔ تو میں نے میاں صاحب کو جواب دیا کہ میاں صاحب مجھے معاف ہی کریں۔ مجھے یہ کام نہیں آتا۔ انہوں نے کہا ایسی پیشکش کرنا ہر سیاسی جماعت کا ایجنڈا ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی صحافی سفیر ، وزیر یا کرکٹ بورڈ کا چیئر مین تعینات کیا جاتا ہے تو ان کی کریڈیبلٹی ختم ہو جاتی ہے۔ پھر ڈھٹائی کے ساتھ واپس آکر مضمون اور کالم بھی لکھانا شروع کر دیتے ہیں ۔ اداریے بھی لکھتے ہیں ۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ یا تو ان لوگوں کو صحافت چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ دوسرے ممالک میں میں بھی صحافی مشیر بنتے ہیں ، وہ پھر صحافت چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ ہمارے معاشرے کا افسوسناک پہلو ہے ۔
The post ریحام خان کا داؤ چل گیا۔۔۔وزیر اعظم اس وقت کس بڑی پریشانی کا شکار ہیں؟ رؤف کلاسرا کا انکشاف appeared first on Urdu News.