اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم کو ایک بار پھر جیل ۔۔ رات گئے ایسی خبر آگئی کہ مسلم لیگ (ن ) ،میں ہلچل مچ گئی ۔۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے. تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں. سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں موجود ہیں جبکہ ان کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح
کررہے ہیں.وکیل صفائی خواجہ حارث نے گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسرمحمد کامران پر جرح مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا. فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیان کے لیے آج سوال نامہ دیا جانے کا امکان ہے
‘ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں حتمی دلائل منگل کو دیے جائیں گے. دوسری جانب معروف قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو ناقص دفاع کی وجہ سے جیل ہوسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیرا عظم ایوان میں کھڑے ہو کر اپنے خاندان کے کاروبار اور اثاثوں کے بارے میں اعترافی بیان دیا تھا، اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اسمبلی میں دیے گئے بیان پر آرٹیکل 66 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ بجائے تردید کے اپنے بیان پر قائم رہے
. واضح رہے کہ آئین کی دفعہ 66 کے تحت اراکینِ پارلیمنٹ کو ایون میں کہی گئی ہر بات اور دیے گئے ہر ووٹ پر قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے.سابق وزیرقانون نے کہا کہ آرٹیکل 66 ایوان میں جھوٹ بولنے کے لیے نہیں، تاہم ان سے جب میاں نواز شریف کے مقدمات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ان کے وکیل کس طرح کے قانونی مشورے دے رہے ہیں. اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو قطری خط کے معاملے میں غلط رائے دی گئیں. انہوں نے کہا کہ وہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی پابند سلاسل ہو تاہم انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ قانونی اعتبار سے اعترافات کی بنیاد پر نواز شریف کو جیل ہوسکتی ہے.
وزیر اعظم
The post رہائی کی خوشیاں راس نہ آئیں ،سابق وزیر اعظم کو ایک بار پھر جیل ، رات گئے ایسی خبر آگئی کہ مسلم لیگ (ن ) ،میں ہلچل مچ گئی appeared first on Urdu News.