ماسکو ، روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے ۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ‘ووسٹوک 2018’ نامی جنگی مشقیں سائبیریا کے جنوبی حصے میں کی جائیں گی جس میں چین اور منگولیا کے فوجی دستوں سمیت 3 لاکھ فوجی اہلکار حصہ لیں گے ۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں میں 36 ہزار فوجی گاڑیاں ، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی ووسٹوک مشقوں کا جائزہ لیں گے ۔
روسی وزیر دفاع سرگوئے شوئگے کا کہنا ہے کہ تین لاکھ فوجی ، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار جہاز اور 80 جنگی بیڑے مشقوں کا حصہ ہوں گے ، اس تمام کا مقصد کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے ۔ یاد رہے کہ روس نے اس سے قبل ‘ووسٹوک 2014’ کے نام سے فوجی مشقیں کی تھیں جس میں ایک لاکھ 55 ہزار اہلکاروں نے شرکت کی تھی ۔
The post روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے appeared first on Urdu News.