رواں برس غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے بھارتیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا ، امریکہی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کا انکشاف

کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے بتایا ہے کہ بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی سرحدوں کے نگران ادارے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے پر رفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا ہے ۔ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے ۔
سی بی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی سمگلروں کو سرحد پار کرنے کے لیے 25 سے 50 ہزار ڈالر فی کس تک ادا کرتے ہیں ۔ ترجمان سیلواڈور زمورا کے مطابق سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن بھارتی باشندوں کی اکثریت اپنے آبائی ملک میں ناروا سلوک روا رکھے جانے کا دعویٰ کرکے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے ۔
The post رواں برس غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے بھارتیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا ، امریکہی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کا انکشاف appeared first on Urdu News.