کراچی (نیوز ڈیسک ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کی گئی۔اس دوران مفتی
منیب الرحمان رجب کے چاند کی شہادتوں کیلئے زونلہ رویت ہلال کمیٹیوں کے سربراہوں سے بھی رابطے میں رہے۔اجلاس ختم ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات 7 مارچ کو ملک کے کسی بھی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس لیے یکم رجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ رمضان المبارک کی آمد میں اب صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کا آغاز مئی کے ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔
The post رمضان المبارک کی آمد میں صرف 2 ما ہ با قی رجب کا چاند چاند نظر آیا یا نہیں، اعلان کردیا گیا appeared first on Urdu News.