ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔۔ عید میلاد النبی ﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟ اعلان ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔
اس دوران ملک بھر سے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئیں۔ تاہم ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ اسی باعث مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم ربیع الاول 10 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔
The post ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔۔ عید میلاد النبی ﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟ اعلان ہو گیا appeared first on Urdu News.