راولپنڈی ۔۔ طیارہ کریش کر گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی ۔۔ طیارہ کریش کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔!نور خان ائیربیس پر سی 130طیارے میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت کریش کر گیا۔ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اور ٹرینی محفوظ رہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا۔
تاہم اس حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اور ٹرینی محفوظ رہے۔۔ترجمان ائیر فورس کے مطابق نور خان ائیربیس پر سی ون طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور دیوار سے ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی تاہم پائلٹ و دیگر عملہ محفوظ رہا۔جس کے بعد ریسکیو ٹیمیوں کو فورا طلب کر لیا گیا۔
The post راولپنڈی ۔۔ طیارہ کریش کر گیا appeared first on Urdu News.