اسلام آباد (ویب ڈیسک )راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بڑے پیمانے پرآبادی کوخطرہ ،سائرن بجادئیے گئے ،کیاہونے والاہے ،جانیں اسلام آباد، راولپنڈی کو پانی سپلائی کرنے والے خان پور ڈیم میں پانی خطرناک حد عبور کر گیا، برسوں بعد سپل وے کھولتے ہوئے ہنگامی سائرن بجا دیے گئے، آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر
ہری پور کی تحصل خان پور میں واقع ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کو عبور کر گئی ہے۔خان پور ڈیم سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ کئی برس بعد پہلا موقع ہے جب خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی باعث ہنگامی بنیادوں پر ڈیم کے تمام سپل وے کھول دیے گئے ہیں۔ ڈیم کے تمام سپل وے کھول دیے جانے کے باعث نشیبی علاقوں میں موجود آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی باعث نشیبی علاقوں میں موجود آبادی کو ہنگامی طور پر منتقل کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
The post راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بڑے پیمانے پرآبادی کوخطرہ ،سائرن بجادئیے گئے ،کیاہونے والاہے ،جانیں appeared first on Urdu News.