ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستانی محنت کش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر سعودی شہری کی جان بچالی۔گوجرانوالہ کے شکیل احمد کو گورنر مکہ خالد بن فیصل السعود نے انعام اور اعزاز سے نوازا ہے۔مکہ ریجن میں سیلابی ریلا سعودی شہری کو گاڑی سمیت بہا لیے جا رہا تھا،خوف کے عالم میں لوگ دور سے کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
ایسے میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا شکیل احمد اپنا شاول لے کر منہ زور ریلے میں داخل ہو گیا اور اس نے ایک سعودی شہری کو بہنے سے بچا لیا۔باوجود اس کے کہ شکیل کو امدادی کارکنوں کی جانب سے روکا گیا تھا،وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ریلے میں داخل ہوا اور ڈوبتے شہری کو کنارے تک لے آیا۔شکیل کی جرت اور انسان دوستی کے اعتراف میں گورنر مکہ مکرمہ کی طرف سے اعزاز اور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔شکیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ یہ انعامی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گا۔
The post دھرتی کے سپوت ایسے ہوتے ہیں زندگی دائو پر لگا کر سعودی شہری کی زندگی بچا لی گورنر مکہ کی طرف سے ملی انعامی رقم کس کو دینے کا اعلان کر دیا جان کر آپ کا بھی سیلوٹ کرنے کو جی چاہے گا appeared first on Urdu News.