ڈیرہ مراد جمالی (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکہ، مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحدوں پر ناکام ہونے کے بعد بھارت اب دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو گیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم دھماکہ ایک ریلوے ٹریک کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کرکے کیا گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک سے گزرنے والی مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ آخری اطلاعات تک ٹریک سے اتر جانے والی بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
The post دشمن نے ایک مرتبہ پھر خطرناک وار کر دیا خوفناک بم دھماکے سے مسافر ٹرین کو نشانہ بنا ڈالا appeared first on Urdu News.