اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی پہلی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لے لی ہے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے ، عدالت نے نوازشریف کی میرٹ پر
درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث نے کہا کہ 5 جنوری کو نوازشریف کی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نوازشریف کی صحت 15 جنوری کو پہلی بار دل کی تکلیف ہوئی ، نوازشریف کی صحت خرابی کے باعث طبی بنیادوں پر درخواست کی ۔خواجہ حارث نے کہا کہ غیر معمولی حالات اور ہارڈشپ گراؤنڈ پر ضمانت دی جاتی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل گراؤنڈ بھی ہارڈ شپ کے زمرے میں آتی ہے ؟خواجہ حارث نے بتایا کہ جی ہارڈشپ میڈیکل کے علاوہ ہو سکتا ہے، مقدمات میں تاخیر کی وجہ سے بھی ضمانت مل جاتی ہے ۔
The post درخواست منظور۔۔۔اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کوبڑی خوشخبری سنادی appeared first on Urdu News.