اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دبئی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تاہم اب بارش رک گئی اور دھوپ نکل آئی، اس کے باوجود گیلی آوٹ فیلڈ ہونے کے باعث فوری طور پر میچ شروع ہونا ممکن نہیں۔ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم آج بغیر کسی نقصان کے 24 رنز سے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائے گی، ۔
جیت راول 17 اور ٹام لیتھم 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور آج اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد کیویز اوپننگ بلے باز جیت راول اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابراعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔
The post دبئی ٹیسٹ،کھیل شروع نہ ہوسکا ، وجہ کیابنی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے تشویشنا ک خبر آگئی appeared first on Urdu News.