سرگودھا(ویب ڈیسک) کوٹ مومن میں دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث یوسی چیئرمین اور اسکے ساتھیوں کی رہائی پر ان کے حامیوں نے بھرے بازار میں آتشی اسلحہ سے آندھادھند فائرنگ کردی، اطلاع ملنے پر موقع پر آنیوالی پولیس وین پر بھی ملزمان کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کاگھیراؤ توڑتے ہوئے فرارہونے
میں کامیاب ،پولیس نے وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک وارث بگھور سمیت سولہ نامزد اور آٹھ نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے عامر شہزاد رانجھا کو اقدام قتل،فائرنگ، دہشتگردی کے مقدمہ میں ساتھیوں سمیت دوبارہ گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اغواء برائے تاوان ڈکیتی ،دہشت گردی ،بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں کے مقدمہ میں ملوث یونین کونسل کوٹ راجہ کے لیگی چیئرمین عامر شہزاد رانجھاکوکوٹ مومن پولیس نے گزشتہ سال ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے جیل بھیج دیاتھا،
عامرشہزادرانجھا کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر انہیں سرگودھاجیل سے وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک وارث بگھور کی سرکاری گاڑی میں لے جاکر انکے حامیوں نے مین بازار کوٹ مومن میں جشن مناتے ہوئے آتشی اسلحہ سے آندھادھند فائرنگ کردی جس سے بازار میں خوف وہراس پھیل گیااور تاجروں نے ڈر کے مارے اپنی دوکانیں بند کردیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوٹ مومن پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس وین پر بھی فائرنگ کردی تاہم پولیس پارٹی نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں
اس دوران ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک وارث بگھور سمیت 16نامزد اور 8نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشت گردی ۔اقدام قتل ،کارسرکار میں مزاحمت سمیت سات سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے عامر شہزاد رانجھا کو اقدام قتل،فائرنگ، دہشتگردی کے مقدمہ میں ساتھیوں سمیت ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے ۔
The post خوشی راس نہ آئی ،مسلم لیگ ن کوبڑاجھٹکا،اہم رہنما کورہائی کے فوراًبعددوبارہ گرفتارکرلیاگیا appeared first on Urdu News.