خواجہ سعد رفیق کی منشا بم اور عمران خان کے بارے میں کی گئی ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا ، نیا پنڈورابکس کھل گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپریم کورٹ میں جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ عدالت نے منشا بم کی گرفتاری کا بھی حکم دے رکھاہے تاہم ایسی صورتحال میں سعد رفیق نے فیس بک پر ایسی تصاویر جاری کر دی ہیں جس نے ہر طرف ہنگامہ برپا کر دیاہے اور سوشل میڈیا صارفین بس اب کسی طرح اس کی تصدیق کرنے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔
او ر وہ اس وقت اپنی الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر وزیراعظم عمران خان کی منشا بم کے ساتھ بنائی گئی مبینہ تصاویر شیئر کر دی ہیں اور ساتھ پیغام درج کیاہے کہ ” آپ پوچھ رہے تھے کہ کون ہے منشا بم اور وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، لیجیے جناب خود دیکھ لیں ۔“تاہم سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہناہے کہ منشا بم اگر عمران خان سے ملنے کیلئے آیاہے تو ضروری نہیں ہے کہ اس کا تعلق عمران خان سے ہو ، عمران خان ایک بڑے لیڈر ہیں اس لیے ان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی آ سکتاہے۔
The post خواجہ سعد رفیق کی منشا بم اور عمران خان کے بارے میں کی گئی ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا ، نیا پنڈورابکس کھل گیا appeared first on Urdu News.