خواجہ سعد رفیق نے بالآخر اپنی نالائقی کا اعتراف کر ہی لیا ، شیخ رشید کی کامیابی کیلئے بھی دُعا گو

مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام تر سیاسی اختلاف کے باوجود میں چاہتا ہوں کہ شیخ رشید بطور وزیر ریلوے کامیاب رہیں ، ہماری اور پیپلز پارٹی کی نالائقی کہ ہم نے احتساب کا قانون ختم نہیں کیا جسے ہمیں بھگتنا پڑا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ 65 سال سے کم عمر کی شہریوں کا ٹکٹ میرے دور میں ہی آدھا کر دیا گیا تھا اور وائی فائی کی سہولت بھی ہمارا ہی آئیڈیا ہے ، واٹر فلٹریشن کا ان کا اپنا آئیڈیا ہے ، جو وہ راولپنڈی سے ریل کار چلا رہے ہیں وہ 20 سے 25 کروڑ روپے سالانہ خسارے مین جائے گی ۔
جہاں تک 23 ہزار نوکریوں کی بات ہے جب میں چھوڑ کر آیا تو ریلوے میں 18 سے 20 ہزار نوکریوں کی گنجائش تھی ، ریلوے میں سٹیشن ماسٹرز ، ڈپلومہ انجینئرز اور ٹیکنیکل لوگوں کی اشد ضرورت ہے ، ریلوے ہیڈ کوارٹر ڈیمانڈ بھیجتا ہے اور وزارت اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے ، اگر ریلوے میں 22 ، 20 ہزار کی بھرتی ہوگئی تو اس کا بھٹہ بیٹھ جائے گا ، میں شیخ رشید کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں ، سارا کریڈٹ وہ لے لیں لیکن ہم نے جو کام کیا ہے اسے تباہ نہ کریں ۔
ملک کے حالات اس قسم کے ہیں اور آصف زرداری کی مشکلات کچھ ایسی ہیں کہ وہ کھل کر اپوزیشن نہیں کر پار رہے لیکن آگے چل کر اپوزیشن کو متحد ہونا پڑے گا ، یہ پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے بھی بہتر ہوگا ہم اگرچہ اس کی مینڈیٹ کو نہیں مانتے لیکن چاہتے ہیں کہ وہ پرفارم کریں یا پھر خود پیچھے ہٹ جائیں ۔
The post خواجہ سعد رفیق نے بالآخر اپنی نالائقی کا اعتراف کر ہی لیا ، شیخ رشید کی کامیابی کیلئے بھی دُعا گو appeared first on Urdu News.