’’ خواتین کا نا انصافی کے خلاف کھل کر سامنے آنا مثبت قدم ہے ‘‘ ، معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے

بالی ووڈ لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ خواتین کا نا انصافی کے خلاف کھل کر سامنے آنا مثبت قدم ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ نے خواتین کے ساتھ ہو نے والی نا انصافی کے پوچھے گئے سوال پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے اور انہیں خوشی ہے کہ عورتیں اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی اور مسائل کے خلاف کھل کر سامنے آکر بات کررہی ہیں ، ورنہ عورتوں کا استحصال کر نے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ ایک مثبت قدم ہے کہ خواتین درپیش مسائل پر کھل بیان کر رہی ہیں ۔
The post ’’ خواتین کا نا انصافی کے خلاف کھل کر سامنے آنا مثبت قدم ہے ‘‘ ، معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے appeared first on Urdu News.