خانہ کعبہ(نیوزڈیسک)مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔سعودی محکمہ شہری دفاع و مسجد الحرم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز عشاء کی نما زجاری تھی کہ ایک35سالہ شخص بالائی منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر قریب واقع طبی مرکز پہنچایاگیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئےانتقال کر گیا۔بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ35سالہ شخص نےمسجد کی بالائی منزل سے مطاف میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی،فرش پر گرنے کی وجہ سے اس کی پسلیاں اور جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ۔