حکومت پنجاب نے سگریٹ نوشی پر پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے سگریٹ نوشی پر پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔محکموں کے سربراہان، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز کوہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، مسافر گاڑیوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پرسختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔
عوامی مقامات پرتمباکو نوشی منع ہے کے بورڈ آویزاں کئے جائیں،تعلیمی اداروں کے اردگرد50میٹر کے ایریا میں سگریٹ کی فروخت کی ممانعت ہے۔18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت نہیں کی جاسکتی۔انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس2002ء کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانہ اور قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
The post حکومت پنجاب نے سگریٹ نوشی پر پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں appeared first on Urdu News.