حکومت نے چین سے گفت وشنید کئے بغیر سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی جس کی یہ مجاز نہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیسے انڈر 19 ملک کو چلا رہے ہیں ، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چائنہ سے گفت وشنید کئے بغیر سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی جس کی یہ مجاز نہیں ، حکومت کی ناپختگی کی وجہ سے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان اور چائنہ کے اتفاق رائے سے کسی تیسرے ملک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔ اسی لئے میرا خدشہ درست ثابت ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چائنہ سے گفت وشنید کئے بغیر سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی جس کی یہ مجاز نہیں ہے ۔
اسی طرح بھارت اور امریکہ کے معاملے میں بھی ہوا ہے ، حکومت کی ناپختگی کی وجہ سے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے انڈر 19 ملک کو چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر کی جانیوالی سرمایہ کاری قرضہ نہیں ہے جو پاکستان کے ذمہ آئیگا ۔ ہم نے حکومت کو بارہا کہا ہے کہ اس منصوبے کا سو بار جائزہ لیں لیکن آپ اس میں کوئی بے قاعدگی ثابت نہیں کرسکیں گے ، کیونکہ یہ منصوبہ صرف پاکستان نہیں چلا رہا ، پاکستان اور چین کے ماہرین اس کے ہر منصوبے سے پہلے جائزہ لیتے ہیں اور اتفاق رائے کے بعد اس پر عمل در آمد ہوتا ہے، حکومت 200 بار بھی سی پیک کا فرانزک آڈٹ کروا لے کچھ نہیں نکلے گا ، حکومت کو قومی معاملات پر ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئے ۔
The post حکومت نے چین سے گفت وشنید کئے بغیر سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی جس کی یہ مجاز نہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیسے انڈر 19 ملک کو چلا رہے ہیں ، احسن اقبال appeared first on Urdu News.