Facebook
Twitter
Google+
WhatsApp
Messenger
0Shares

وزیراعظم عمران خان کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کارکردگی کی رپورٹ ارسال کردی گئی ، وزیراعظم کو رپورٹ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ارسال کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھا دی گئی ، پنشن 5250 سے 6500 روپے کردی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے دسمبرمیں ویزا سینٹرز کھولنے کا وعدہ کیا ہے ، ویزا سینٹرز سے پاکستانیوں کیلئے قطر میں ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ پورا ہوگا ۔ زلفی بخاری نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ نئے سرے سے بنائی گئی ، وزارت میں ای گورننس کا ماڈل لایا گیا ۔
The post حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی appeared first on Urdu News.