اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ نے کے بعدعوام سے کیے وعدے پورے نہ کر نے پر اہم ترین شخصیت نےاچانک استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ صورتحال سے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی دوستوں ے ساتھ مشاورت کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حالیہ اسمبلی بھی مکمل استحکام حاصل نہیں کر سکی۔
یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی بھی جاری رہتی ہے۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان حکومت میں بھی تناو سامنے آیا تھا تاہم معاملات طے پا گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔عہدہ چھوڑنے کی بنیادی وجہ حکمران جماعت میں پھوٹ پڑنا ہے جس سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مایوس ہیں۔
یک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔
The post حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ نے کے بعدعوام سے کیے وعدے پورے نہ کر نے پر اہم ترین شخصیت نےاچانک استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا appeared first on Urdu News.