حمزہ شہبازنیب لاہورآفس پیش، اچانک بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور آفس پیش ہوئے ،سلمان شہبازلندن میں ہونے کے باعث نیب میں پیش نہیں ہوئے۔نیب نے حمزہ شہبازاور سلمان شہبازکو آج طلب کیاتھا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے ہیں.
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔حمزہ شہباز نے مو¿قف اختیار کیا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دی جائے۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ‘نیب کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے بلائے جانے پر پیش ہوتا رہا ہوں۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔حمزہ شہباز کی درخواست پر ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں نامزد ہیں اور وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔اس سے قبل نیب نے حمزہ شہباز کے والد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں 5 اکتوبر کو طلب کیا اور آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا تھا۔
The post حمزہ شہبازنیب لاہورآفس پیش، اچانک بڑی خبر آگئی appeared first on Urdu News.