اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) حج 2018ء کے دوران حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگی آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کردی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ مکة المکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج 2018ء سے قبل اور بعد میں وفات پانے والے 123 پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگیوں کے حوالے سے تمام ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور فی کس 5 لاکھ روپے کے حساب سے لواحقین کو ادائیگی کرے گی۔
The post حج 2018ء کے دوران حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگی دسمبر کے پہلے ہفتے میں کر دی جائے گی، وزارت مذہبی امور appeared first on Urdu News.