رائیونڈ (ویب ڈیسک)امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی وفات کے بعد مولانا نذر الرحمان کو تبلیغی جماعت کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے۔ حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعدجماعت کی قیادت سپرد کرنے کیلئے تین علماءکے نام تجویز کئے تھے ۔مرکزی اجتماع گاہ رائیونڈ میں حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ سے قبل ان کے پرانے خدمت گار مولانا محمد فہیم نے ان کی وصیت پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعد تبلیغی جماعت کی قیادت کیلئے تین علماکرام کے نام تجویز کئے تھے جن میں پہلا نمبر مولانا نذ رالرحمان دوسرا نمبر مولانا احمد بٹلہ اور تیسرا مولانا عبیداللہ خورشید کا نام ہے ۔
حاجی عبدالوہاب نے 17ستمبر 2015کو اپنی وصیت تحریر کروائی تھی۔انڈیا سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے بزرگوں نے مشاورت کے بعد حاجی عبدالوہاب کی وصیت پر من و عن عمل کا فیصلہ کیا جس کے بعد مولانا نذر الرحمان تبلیغی جماعت کے موجودہ امیر ہوں گے۔ واضح رہے کہ مولانا نذر الرحمان نے ہی حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔اگر مولانا نذر الرحمان بھی اس دنیا سے پردہ کرجاتے ہیں۔
تو ان کے بعد امارت کے ذمہ داری مولانا احمد بٹلہ اور ان کے بعد یہ ذ مہ داری مولانا جمشید کے صاحبزادے مولانا عبیداللہ خورشید کو سونپ دی جائے گی ۔تبلیغی جماعت کے سابق امیر حاجی عبدالوہاب نے جس وقت اپنی وصیت تحریر کروائی تو اس وقت انہوں نے اس پر دستخط کرتے ہوئے لکھوایا تھا کہ جو شخص ان کے ساتھ محبت یا عقیدت رکھتا ہے تو وہ اپنی زندگی کے تمام معاملات کو پس پشت ڈال کر آخرت کی تیاری کیلئے دعوت وتبلیغ کے کام کیلئے اپنے گھروں سے نکلے اور اللہ اللہ کے ذکر کو عام کرے۔استغفر اللہ اور درود پاک کو کثرت سے پڑھا کریں تاکہ اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو سکے۔
The post حاجی عبدالوہاب کے بعد تبلیغی جماعت کا نیا امیر کسے مقرر کردیا گیا؟ اعلان کردیا گیا appeared first on Urdu News.