جھوٹے گواہوں اور ان پر فیصلے دینے والے ججز کو کیا سزا دی جائے گی؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ جلد جھوٹے گواہوں کو عمر قید کی سزائیں ہوں گی، جھوٹے گواہوں کو سزا دی تونظام درست ہوجائے گا، جھوٹی گواہی پر سزائیں دینے والے ججز سے بھی باز پرس ہوگی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد جھوٹے گواہوں کو سزائیں دیں جائیں گی۔جھوٹے گواہوں کو سزا دی تونظام درست ہوجائے گا۔
جھوٹی گواہی دینے والوں کو جیل بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی گواہی پر سزائیں دینے والے ججز سے بھی باز پرس ہوگی۔ انصاف نہ دینے والے ججز کو منصفی کی کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جسٹس آصف سعید نے کہا کہ مقدمہ بریت کا ہوتا ہے اورٹرائل کورٹ عمر قید کی سزا سنا دے دیتی ہے۔ کیا صرف سپریم کورٹ کے ججز نے اللہ کو جواب دینا ہے۔انہوں نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ماتحت عدلیہ کے ججز نے اللہ کو جواب نہیں دینا۔ اگر ماتحت عدلیہ کے ججز نے یہی کچھ کرنا ہے توپھر انہیں بند کردیں۔
The post جھوٹے گواہوں اور ان پر فیصلے دینے والے ججز کو کیا سزا دی جائے گی؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد بڑا اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.