جوہری معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ نے یورپی ممالک سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

امریکی انتظامیہ نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پر ایران پر پابندیاں عائد کریں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برین ہوک نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد نہیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل میزائل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں ۔
دوسری جانب برطانیہ اور فرانس نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق دونوں بڑے یورپی ملکوں نے ایران کے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایران کو اس طرح کے تجربات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ جوہری وار ہیڈ لے جانے والی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل کی تیاری بین الاقوامی قوانین اور جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
The post جوہری معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ نے یورپی ممالک سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا appeared first on Urdu News.