جوہانسبرگ ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کی ٹیم آج تیسرے روز کا کھیل 135 رنز سے دوبارہ شروع کرے گی

جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل 135 رنز سے دوبارہ شروع کرے گی ۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے تھے ، ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 212 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بناسکی تھی ۔
The post جوہانسبرگ ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کی ٹیم آج تیسرے روز کا کھیل 135 رنز سے دوبارہ شروع کرے گی appeared first on Urdu News.